اسلام آباد میں تھانہ مارگلہ کی حدود میں 2 سعودی شہریوں کے ساتھ واردات ہوگئی۔
وفاقی دارالحکومت میں مسلح ملزمان نے سعودی عرب سے تعلق رکھنے والے 2 شہریوں سے لوٹ مار کی۔
لوٹ مار کے دوران ملزمان، اسلحے کی نوک پر سعودی شہریوں سے 2 آئی فون لیکر فرار ہوگئے۔
واضح رہے کہ 22 گھنٹے ڈیوٹی کے دعوے کرنے والی اسلام آباد پولیس غیرملکی شہریوں کو تحفظ دینے میں ناکام دکھائی دے رہی ہے۔
اسلام آباد : مسلح ملزمان کی 2 سعودی شہریوں سے لوٹ مار








