بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وفاقی وزیرکو اعتماد میں لئے بغیر پی ایس ڈی پی کی منظوری،احسن اقبال کامعاملہ وزیراعظم کیساتھ اٹھانے کااعلان

اسلام آباد(ممتازنیوز) وفاقی وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال نے  سالانہ پلان کوآرڈی نیشن کمیٹی کی طرف سے پی ایس ڈی پی کی منظوری سے لاتعلقی کااظہارکرتے ہوئے یہ معاملہ وزیراعظم کے ساتھ اٹھانے کااعلان کردیا۔سالانہ پلان کوآرڈی نیشن کمیٹی نے 31 مئی کو پی ایس ڈی پی کی منظور ی تھی تاہم وفاقی وزیراحسن اقبال نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ انہیں سالانہ پلان کوآرڈی نیشن کمیٹی کے اجلاس سے متعلق بتایاہی نہیں گیا ۔انہوں نے کہاکہ  رولزکے تحٹ چیئرمین منصوبہ بندی کمیشن ان تمام امور پر وزیرمنصوبہ بندی کو جواب دہ ہے،مجھے علم نہیں کہ  کب سالانہ پلان کوآرڈی نیشن کمیٹی کااجلاس ہوایہ معاملہ وزیراعظم کے ساتھ اٹھاوں گا ۔