بلوچستان کے علاقے سنجدی میں کوئلے کی کان میں دم گھٹنے کے باعث 11 کان کن جاں بحق ہوگئے ۔
چیف مائنزانسپکٹر نے بتایا ہے کہ کان میں زہریلی گیس بھر جانے کے باعث حادثہ پیش آیا ۔
انہوں نے بتایا کہ مرنے والے تمام کان کنوں کا تعلق خیبرپختونخوا کے علاقے سوات سے ہے جن کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔
انہوں نے مزید کہاکہ جہاں پر حادثہ رونما ہوا اس کوئلہ کان کو سیل کردیا گیا ہے جبکہ متیں آبائی علاقوں کو روانہ کی جارہی ہیں۔
واضح رہے کہ کوئٹہ کے دور دراز علاقوں میں کوئلے کی کانوں میں آئے روز ایسے حادثات رونما ہوتے ہیں لیکن ریسکیو ٹیمیں بروقت نہ پہنچنے کے باعث لوگوں کو زندہ نکالا نہیں جاسکتا۔
کوئلے کی کان میں زہریلی گیس بھر جانے سے 11 کان کن جاں بحق








