اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے سینیٹرطلال چوہدری نے کہاہے کہ سائفرلہرایاگیایانہیں یہ اہم سوال ہے، سائفردوجمع دو والاکیس ہے،فیصلے میں تبدیلی بھی آسکتی ہے، نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہاکہ وزیراعظم پاکستان کے حلف کے آخری پیراگراف میں واضح طورپرلکھاہےکہ میرے علم میں کوئی رازآیا تومیں اسے بالواسطہ یابراہ راست افشانہیں کروں گا،اس حقیقت کو کوئی جھٹلانہیں سکتا کہ سائفر لہرایاگیااورایک ڈی کلاسائیفائیڈ کاغذکاسیاسی مقاصدکے لئے استعمال کیاگیا۔انہوں نے کہاکہ سائفر ہواہےاور سب کے سامنے ہوا اگر اس طرح کے معاملے بھی حلف کی پاسدار ی نہیں ہوئی تو پھر حلف ختم کردیناچاہئے،انہوں نے کہاکہ اسلام آبادہائیکورٹ کے فیصلے کے تناظرمیں اگر پراسیکیوشن یاوکلاکی کمی کوتائی ہےہے تو ابھی سپریم کورٹ کامرحلہ باقی ہے پراسیکیوشن کی کمی کوتائی ہے تو دورہوگی اورفیصلہ تبدیل بھی ہوسکتاہے۔حکومت کی طرف سے سائفر کیس کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرنے سے متعلق سوال پر طلال چوہدری نے کہاکہ قانونی ٹیم ہی اس ضمن میں کوئی فیصلہ کرے گی ۔انہوںنے کہاکہ سوال یہ ہے کہ سائفرکی ڈی کلاسائفیڈکرنے کا اختیاراگروزیراعظم یا وزیرخارجہ کاتھا تو بعد میں کابینہ کا اجلاس بلاکرڈی کلاسائیفائیڈکیوں کیاگیا؟ویڈیوزموجود ہیں کہ خفیہ دستاویزکولہرایاگیا،عمران خان کی رہائی سے متعلق انہوں نے کہاکہ ہمیں اس سے کوئی فرق نہیں پڑتاہم سیاسی لوگ ہیں ہم نے آمریتوں کاسامناکیاعمران خان کی سول آمریت کا بھی سامناکیا۔انہوںےکہاکہ ملک میں دوہرے معیار نہیں ہوناچاہئے،کسی کو دوشناختی کارڈ رکھنے یادس ہزاراکاونٹ رکھنے پرنااہل کیاجاسکتاہے دوسری جانب فارن فنڈنگ اور190 ملین ڈالرجیسے کیس ثابت نہ ہوسکتے ہوں تو میراخیال نہیں کہ پاکستان میں کوئی چوری بھی ثابت ہوسکتی ہو۔انہوں نے کہاکہ یہی اسلام آبادہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامرفاروق ہیں جن کے بارے میں یہ کہتے تھے کہ ہم انہیں نہیں مانتے آج بھی کہہ دیں کہ ان کافیصلہ ہم نہیں مانتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ جب فیصلے سامنے آتے ہیں تو پتہ چل جاتاہے کون سافیصلہ متعصبانہ ہے اور کونسانہیں۔
سائفردوجمع دو والاکیس ہے،ہائی کورٹ کے فیصلے میں تبدیلی آسکتی ہے،طلال چوہدری








