بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ٹیکساس کی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ کو مسلسل جنسی ہراسانی کا نشانہ بنایا جارہا ہے، وکیل

امریکی ریاست ٹیکساس کی فورٹ ورتھ‎ جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ کے وکیل کلائیو اسٹیفورڈ اسمتھ کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عافیہ کو اب بھی فورٹ ورتھ کی جیل میں مسلسل جنسی ہراسانی کا نشانہ بنایا جارہا ہے اور ڈاکٹر عافیہ کو ابھی بھی دو ہفتوں قبل ایک گارڈ نے سزا کے بطور ریپ کیا۔

اس بات کا انکشاف انہوں نے ڈاکٹر عافیہ سے ملاقات کے بعد ٹیلی فون پر جیو نیوز اور جنگ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے بتایا کہ ڈاکٹر عافیہ کے ساتھ جنسی زیادتی کا سلسلہ ابھی رکا نہیں ہے جیل میں اب بھی انکو ریپ اور مسلسل جنسی ہراسانی کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ میں نے جمعرات اور جمعہ کے روز عافیہ سے ملاقات کی اس دوران درمیان میں شیشے کی دیوار حائل ہوتی ہے اور فون پر ساری گفتگو ہوتی ہے، انہوں نے بتایا کہ ان سے انکی تمام ملاقاتوں میں فون درست طریقے سے کام نہیں کررہا تھا اور ہم فون پر ایک دوسرے سے چیخ چیخ کر باتیں کررہے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ انہوں نے جیل حکام سے شکایت کی اور دو دنوں کے بعد دوسرا فون دیا گیا اس طرح جب اتوار کو ڈاکٹر عافیہ سے ان کی بہن فوزیہ کی ملاقات ہوئی تو عافیہ زار و قطار رو رہی تھیں اور جیل حکام عافیہ کو وہاں سے لے گئے مگر ان کی بہن جوکہ سامنے دوسرے کمرہ میں تھیں وہ ان کو بھول گئے، اس طرح ڈاکٹر فوزیہ تقریباً ڈیڑھ گھنٹے اس کمرے میں بند رہیں۔

وکیل کلائیو اسٹیفورڈ اسمتھ نے اس مقدمے کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ ڈاکٹر فوزیہ کی رہائی سے متعلق وہ کافی پرامید ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ وہ آج نیویارک میں ہیں اور واشنگٹن جارہے ہیں جہاں ان کی ملاقاتیں کچھ ایسے افراد سے طے ہیں جو کہ وائٹ ہاؤس کو اس سلسلہ میں آگاہی دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ جن حکام سے ان کی ملاقاتیں ہو رہی ہیں وہ ان کے نام شیئر نہیں کرسکتے مگر ان کو اب امید ہے کہ اس مقدمے میں کافی زیادہ پیشرفت ہورہی ہے اور ہم اس ضمن میں بالکل صحیح سمت میں جارہے ہیں۔