بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بجٹ سازی پر پارلیمانی رپورٹرز کی 2روزہ ورکشاپ ،شرکاء سے معاشی مسائل کے حل  کیلئے تجاویز طلب

اسلام آباد(اصغرچوہدری)پاکستان انسٹیٹیوٹ برائے پارلیمنٹری سروسز (پی آئی پی ایس) نے اسلام آباد میں پارلیمانی کارروائی اور بجٹ کے طریقہ کار سے متعلق پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن (پی آر اے پی) کے ممبران کیلئے دو روزہ تربیتی ورکشاپ کا اہتمام کیا۔ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے خصوصی طور پر پارلیمانی رپورٹرز کے لئے اس ورکشاپ کی منظوری دی تھی تاکہ پارلیمانی رپورٹرز کو پارلیمنٹ کے تقدس اور وقار کو برقرار رکھنے کے لئے بہتر طور پر لیس کیا جاسکے،مزید یہ کہ ورکشاپ کے انعقاد مقصد صحافیوں کو بجٹ کے عمل سے متعلق مالی اور تکنیکی معلومات اور بجٹ سے متعلق ایوان کی کارروائی کی رپورٹنگ کے موثر طریقہ کار سے متلعق آگاہی فراہم کرنا تھا۔ مقررین میں سینئر ترین پارلیمانی رپورٹر حافظ طاہر خلیل ، خصوصی سیکرٹری قومی اسمبلی محمد مشتاق ، خصوصی سیکرٹری قومی اسمبلی سید شمعون ہاشمی ، معروف صحافی وسابق چیئرمین پیمرا ابصار عالم ، ڈائریکٹر وزارت خزانہ عدنان عظیم اور ڈائریکٹر جنرل میڈیا قومی اسمبلی سیکرٹریٹ ظفر سلطان خان ، ایگزیکٹو ڈائریکٹر پیپس محمد انور شامل تھے۔ورکشاپ میں پارلیمانی رپورٹر کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔مقریرین نے شفاف اور موثر پارلیمانی رپورٹنگ کے لئے پارلیمانی کے رپورٹرز کی ذمہ دارانہ رپورٹنگ ، سالانہ بجٹ کی مرحلہ وار تیاری ،بجٹ کی تکنیکی مسائل اور پریس گیلری سے رپورٹنگ کرتے ہوئے پارلیمنٹ کے وقار کو برقرار رکھنے کی اہمیت پر توجہ مرکوز ڑکھی۔ مقریرین نے پارلیمانی رپورٹر کی اور ذمہ داریوں کی وضاحت کے لئے مختلف جمہوری ممالک ایوانوں پریس گیلریز کی مثالوں سے وضاحت کی۔ورکشاپ میں پارلیمانی رپورٹرز اور میڈیا کے نمائندوں کو درپیش مسائل اور چیلنجوں کے حوالے سے سوال جواب سیشن کے دوران بڑی تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا اور ان چیلنجوں پر قابو پانے کے لئے موزوں بین الاقوامی طریقہ کار کواپنانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔صدر پی ار اے پی عثمان خان اور سیکرٹری جنرل پی آر اے نوید انجم نے ورکشاپ کے انعقاد پر سپیکر قومی اور قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کا شکریہ ادا کیا انہوں نے پپس انتظامیہ کی جانب سے ورکشاپ کے بہترین انتظامات کو سراہا اور آمید کا اظہارکیا کہ معلومات سے بھرپور یہ ورکشاپ پارلیمانی رپورٹر کو پارلیمنٹ کی کاروائی کو موثر رپورٹنگ میں معاون ثابت ہوگی۔ انہوں نے پارلیمنٹ ہاو س میں میڈیا کے نمائندوں کو بہترین سہولیات فراہم کرنے پر بھی سپیکر قومی اسمبلی کا شکریہ ادا کیا۔ ورکشاپ کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی وزیر مملکت برائے خزانہ علی پرویز ملک تھے۔انہوں نے ورکشاپ کے شرکا ء سے خطاب کرتے ہوئے بجٹ کے طریقہ کار پر ورکشاپ کے انعقاد کو خوش ائند قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ ملک درپیش چیلنجوں پر قابو پانے کے لئے سب کو مل کام کرنے کی ضرورت۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کی ولولہ انگیز قیادت میں ملک کو درپیش معاشی مسائل کے حل آور معیشت کو مستحکم بنانے کے لیے کوشاں ہے۔ انہوں شرکاء کو ملک کے معاشی مسائل کے حل کےلیے مثبت تجاویز دینے کہا اور یقین دلایا کہ ان تجاویز پر سنجیدگی سے غور کیا جا ئے گا۔ بعد ازاں انہوں نے ورکشاپ کے شرکا ء میں سرٹیفیکیٹ اور شیلڈز تقسیم کیں۔