اسلام آباد(ممتازنیوز)و فاقی حکومت نے موجودہ نیٹ میٹرنگ سسٹم ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ،تاہم پاورڈویژن نےاس کی تردیدنے کی ہے ۔ حکومت نے سعودی عرب کے سرمایہ کاروں کے ساتھ 600 میگاواٹ کاسولرپاورپلانٹ لگانے کا فیصلہ کیا ہے جو سعودی عرب کی بغیر بڈنگ بین الحکومتی بنیادوں پر لگایا جائے گا وزیراعظم نے ان فیصلوں سے متعلق متعلق سمری ارسال کرنے کی ہدایت کی ، وزیراعظم نے سولربجلی کی خریداری اور فروخت کے دو الگ نرخ تیارکرنے کی ہدایت کی ہے۔،حکومت نے سولر سسٹم نصب کرنے والے صارفین پر ماہانہ فکسڈ چارجز عائد کرنے، نیٹ میٹرنگ ریگولیشن میں ترمیم اورالگ ٹیرف کیٹیگری متعارف کرانےکا فیصلہ کیا ہے،اس ضمن میں تیارکی گئی سمری سوشل میڈیاپر بھی سرکولیٹ کررہی ہے، اب حکومت کی جانب سے اس نیٹ میٹرنگ پالیسی کو ختم کرکے گراس میٹرنگ پالیسی شروع کرنے کی پالیسی کے تحت 2میٹر نصب کیے جائیں گے، سولر پینل کے ذریعے پیدا کی جانے والی بجلی تقریباً نصف قیمت پر نیشنل گرڈ کو دی جائے گی، تاہم اس ریٹ کا ابھی تک تعین نہیں ہو سکا ہے۔ صارفین کے استعمال ہونے والے بجلی یونٹ حکومتی ریٹ پر چارج ہوں گے، مطلب کہ حکومت آپ سے آدھی قیمت پر بجلی کا یونٹ خریدے گی اور آپ کو بجلی بلوں میں یونٹ کا مکمل حکومتی ریٹ ادا کرنا ہوگا۔حکومت نے گراس میٹرنگ کی نئی پالیسی سے متعلق آئی ایم ایف کو آگاہ بھی کردیا ہے۔ گراس میٹرنگ پالیسی متعارف کرانے کی ایک اور وجہ یہ بھی ہے کہ ملک بھر میں زیادہ تعداد میں سولر پینل سسٹم کے نصب ہونے سے پاور ڈسٹریبیوشن کمپنیوں کے منافع کم ہوگئے ہیں۔ دوسری جانب پاور ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ نیٹ میٹرنگ پالیسی ختم کرنے سے متعلق خبر درست نہیں، وزیراعظم کی جانب سے نیٹ میٹرنگ پالیسی سے متعلق کوئی ہدایات موصول نہیں ہوئیں۔ وفاقی وزیر پاور سرداراویس لغاری کا میڈیا پر غلط خبریں چلانے پر اپنے ردعمل میں کہاکہ باربارتردید اور پالیسی بیانات کے باوجود نیٹ میٹرنگ کی پالیسی پر غلط خبریں پھیلا کر ملک اور عوام میں بے چینی اور اضطراب پھیلانے کے کوشش کی جا رہی ہے،انہوں نے کہاکہ بہت افسوس ہے کہ ہمارے ملک میں بغیر تصدیق کے خبریں چلانے کا رواج چلا ہوا ہے جو کہ ذمہ دارانہ صحافت کے بالکل منافی یے۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا تھا کہ توانائی کے شعبے میں مجھ سمیت کسی بھی پالیسی ساز نے یہ نہیں کہا کہ حکومت نیٹ میٹرنگ ختم کرنے لگی ہے، جن نرخوں پر معاہدہ ہوا ہے انہی نرخوں پر خرید و فروخت کی جائے گی لیکن آئندہ کیا ہو گا اس حوالے سے ابھی کچھ نہیں کہہ سکتے۔ سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ دو چیزیں میں تاریخی طور پر آپ کے سامنے پیش کرنا چاہتا ہوں، 2017 میں مسلم لیگ(ن) کی حکومت میں جب شاہد خاقان عباسی وزیراعظم تھے تو اس وقت نیٹ میٹرنگ کا آغاز ہوا تھا اور پچھلے 5، 6 سال سالوں میں اس کی اچھی گروتھ ہوئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اب تک ایک ہزار 500 میگا واٹ کی توانائی کی سرمایہ کاری لوگوں نے خود کی ہے، ملک میں ایک لاکھ 13ہزار سے زائد نیٹ میٹرنگ کے کنکشن ہیں اور پچھلے دو سالوں کے دوران اس میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ بین الاقوامی سطح پر سولر پینل کی بے انتہا سپلائی کی وجہ سے اس کی قیمت میں بے انتہا کمی آئی ہے، آج سے دو سال پہلے 115 فی میگا واٹ کے سولر پینل کی قیمت اس وقت 45 روپے پر آ چکی ہے، انورٹر، فریم وغیرہ کی قیمت لگائیں تو اس وقت سولر کی سرمایہ کاری کرنے سے اچھا ریٹرن ملتا ہے۔ اویس لغاری نے کہا تھا کہ پچھلے دو مہینے میں جب سے یہ حکومت آئی ہے، توانائی کے شعبے میں مجھ سمیت کسی بھی پالیسی ساز نے یہ نہیں کہا کہ حکومت نیٹ میٹرنگ ختم کرنے لگی ہے، اخبارات میں آرٹیکل آنا شروع ہوئے کہ آئی ایم ایف سے معاہدے میں نیٹ میٹرنگ کے بجائے گروس میٹرنگ سے تبدیل کرنے کا وعدہ کیا گیا ہے، عالمی ادارے سے ان چیزوں پر بات ہی نہیں کی جاتی۔ ان کا کہنا تھا کہ میں دو دن قبل لاہور میں پریس کانفرنس میں اس حوالے سے ایک واضح بیان دیا تھا جس کی خبر ڈان اخبار میں بھی شائع ہوئی تھی لیکن اس کے باوجود کل شام میڈیا میں اس حوالے سے رپورٹس چلی جا رہی ہیں کہ ہم سرمایہ کاروں کے مفادات کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا تھا کہ جن لوگوں نے سولر لگائے ہوئے ہیں ان کا نیپرا سے پانچ سے 7 سال کا معاہدہ ہے کہ جن نرخوں پر معاہدہ ہوا ہے انہی نرخوں پر خرید و فروخت کی جائے گی، اب بات یہ کہ آئندہ کیا ہو گا تو ابھی ہم اس پوزیشن میں نہیں ہیں کہ اس حوالے سے کچھ کہہ سکیں۔
حکومت کا نیٹ میٹرنگ سسٹم ختم کرنے کا فیصلہ ، پاورڈویژن کی تردید








