ملک میں ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل7 جون کو منعقد ہوگا۔
نجی ٹی وی کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد اورا رکان کل بروز جمعہ عیدالاضحٰی کا چاند نظر آنےکا اعلان کریں گے۔
ملک بھرکی طرح چاروں صوبائی دارالحکومت میں بھی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوگا۔








