اسلام آباد(صغیر چوہدری )چیف کمشنر وچیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی خصوصی ہدایت پربلڈنگ قوانین کی خلاف ورزی،غیرقانونی تعمیرات اور تجاوزات کے خلاف سی ڈی اے اور ضلعی انتظامیہ نے مشترکہ آپریشن کے دوران کروڑوں روپے کی اراضی قبضہ مافیا سے واگزار کروا لی۔ڈپٹی کمشنر سی ڈی اےسردار محمد اصف کی نگرانی میں آپریشن میں لینڈ ڈائریکٹوریٹ کے تحصیلدار مرزا سعید اختر،انفورسمنٹ سٹاف اور آئی سی ٹی افسران شامل تھے ،پہلے مرحلے میں سنگجانی سے آپریشن کا،آغاز کیا گیا اور اس دوران سی ڈی اے کی سرکاری اراضی پر تعمیر پیٹرول پمپ کو سیل کردیا گیا جبکہ اسی علاقے میں سرکاری اراضی پر تعمیر 18دکانیں اور ایک ہوٹل بھی سربمہر کردیا گیا۔ سی ڈی اے کے ڈپٹی کمشنر سردار محمد آصف کا کہنا ہے کہ آپریشن کے نتیجے میں کروڑوں روپے مالیت کی 15کنال سرکاری اراضی واگزار کروائی گئی جبکہ سرکاری اراضی پر کی گئ تعمیرات اور بلڈنگ قوانین۔کی خلاف ورزیوں کے خاتمے کے لئے آپریشن جاری رہے گا۔
سی ڈی اے اورضلعی انتظامیہ کا مشترکہ آپریشن،کروڑوں روپے کی اراضی قبضہ مافیا سے واگزار کروا لی








