چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا، جوڈیشل کمیشن نے ہائیکورٹس کے تین ججز کو سپریم کورٹ کے ججزمقررکرنے کی سفارش کردی۔
جوڈیشل کمیشن نے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ ملک شہزاد احمد، چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ عقیل عباسی اور لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس شاہد بلال کو سپریم کورٹ لانے کی سفارش کر دی گئی۔
جوڈیشل کمیشن نے حتمی منظوری کیلئے معاملہ پارلیمانی کمیٹی کو ارسال کردیا۔ جوڈیشل کمیشن نے ہائیکورٹس کے تینوں ججزکو سپریم کورٹ کے ججزمقررکرنے کی سفارش کی ہے۔








