بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سپریم کورٹ میں سینیارٹی کے برعکس ججز کی تعیناتی افسوسناک ہے: پختونخوا بار کونسل

 

خیبرپختونخوا بار کونسل کا سپریم کورٹ میں ججز کی تعیناتی سے متعلق بیان سامنے آیا ہے۔
جمعہ کو چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں ہونے والے جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں ہائیکورٹ کے 3 ججز کی سپریم کورٹ میں تعیناتی کی سفارش کی گئی ہے۔
سپریم کورٹ کے فیصلے پر خیبرپختونخوا بار کونسل کی مخالفت سامنے آئی ہے۔
بار کونسل نے اپنے بیان میں کہا   کہ سپریم کورٹ میں سینیارٹی کے برعکس ججز کی تعیناتی افسوسناک ہے، سپریم کورٹ نے اپنے ہی فیصلے کے برعکس لاہور ہائیکورٹ سے جونیئر جج تعینات کیا۔
بار کونسل کا کہنا ہے کہ بین الصوبائی بار کونسلز اجلاس میں سپریم کورٹ میں ججز کی تعیناتی کی مخالفت کی جائے گی۔