پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان رؤف حسن نے کہا ہے کہ گزشتہ روز عدالت میں ججز نے سیاسی کمنٹ دیے، ججز کو چاہیے قانون کے تقاضے پورے کریں اورفیصلہ دیں۔
نجی ٹی وی سےگفتگو کرتے ہوئے رؤف حسن کا کہنا تھاکہ سیاسی جماعتوں سے ڈائیلاگ کیلئے کوئی کمیٹی نہیں بنائی گئی اور تین سیاسی جماعتوں سے ڈائیلاگ نہیں ہوں گے جنھوں نے مینڈیٹ چوری کیا۔
انہوں نے کہاکہ حکومت کے پاس فیصلہ سازی کی طاقت نہیں، اسٹیبلشمنٹ نہ چاہتی تویہ کبھی حکومت میں آہی نہیں سکتے تھے، ان کے پاس تجویز لےکر جائیں گے تویہ ان سےہی پوچھیں گےکہ کیاکریں تو کیوں نہ ہم خود ان سے ہی بات کریں۔
ان کا کہنا تھاکہ تمام ادارے آئینی حدود میں کام کریں تو پاکستان ٹھیک ہوسکتا ہے، کچھ ادارے قانون سے ماورا کردار ادا کر رہے ہیں۔
گزشتہ روز سپریم کورٹ کی سماعت ست متعلق رؤف حسن کا کہنا تھاکہ گزشتہ روز عدالت میں ججز نے سیاسی کمنٹ دیے، جس چیز کی بانی پی ٹی آئی پرپابندی ہے وہ یہ کیوں کررہے ہیں؟ ججز کو چاہیے قانون کے تقاضے پورے کریں اورفیصلہ دیں۔








