پنجاب کے ضلع ساہیوال کے ٹیچنگ ہسپتال کے چلڈرن وارڈ میں آگ لگ گئی۔
ذرائع کے مطابق آگ لگنے پر 60 سے 70 بچوں اور اہل خانہ وارڈ میں پھنس گئے، جنہیں چلڈرن وارڈ سے نکال کر ایمرجنسی منتقل کیا گیا۔
چلڈرن وارڈ کے اسٹاف اور سیکیورٹی گارڈز نے جانوں پر کھیل کر بچوں کو بچایا۔
آتشزدگی کے باعث چلڈرن وارڈ میں موجود تمام سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی تھی اور شدت زیادہ تھی، لیکن اس پر قابو پالیا گیا۔
ریسکیو کی چار گاڑیوں نے آگ بجھانے میں حصہ لیا۔








