بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ساہیوال کے اسپتال میں آتشزدگی : 26 بچوں کو بچانے ولا ’ہیرو‘ کون ہے ؟

پنجاب کے ضلع ساہیوال کے ٹیچنگ اسپتال کے چلڈرن وارڈ میں آتشزدگی سے 4 بچے جاں بحق ہوگئے، جب کہ درجنوں بچوں کو بچایا گیا، اپنی جان پر کھیل کر بچوں کو بچانے والوں میں اسپتال کا وارڈ بوئے پیش پیش رہا۔
ذرائع کے مطابق آگ لگنے سے 60 سے 70 بچے اور اہل خانہ وارڈ میں پھنس گئے تھے، کئی بچوں کو چلڈرن وارڈ کے اسٹاف اور سیکیورٹی گارڈز نے جانوں پر کھیل کر بچایا اور انہیں وارڈ سے نکال کر ایمرجنسی میں منتقل کیا۔
سماجی کارکن صنم جمالی نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ”ایکس“ پر اپنی پوسٹ میں بچوں کو آگ سے بحفاظت نکالنے والے شخص کی تصویر شیئر کی۔ انھوں نے لکھا کہ 26 بچوں کو شارٹ سرکٹ سے لگنے والی آگ سے جان پر کھیل کے بچانے والا مرد مجاہد کا نام ارشد ہے، جو کہ صرف ایک وارڈ بوائے ہے اور یہ ہے ہمارا ’ہیرو‘ ہے۔