بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیراعلیٰ کے پی جھوٹے پوائنٹ سکورنگ کی بجائے عوامی مسائل کے حل پر توجہ دیں،امیر مقام

پشاور: وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی سوات میں تقریر پر ردعمل میں کہا کہ وزیراعلیٰ کے پی کو چاہیے کہ وہ جھوٹے پوائنٹ سکورنگ کی بجائے عوامی مسائل کے حل پر توجہ دیں،

صوبے کے عوام کو بلند و بانگ دعوے نہیں ترقی اور خوشحالی چاہیے،

بلند بانگ دعوے کرنا آسان ہے لیکن حقیقت میں کے پی میں پی ٹی آئی کی حکومت نے 11 سال سے صوبے کے لیے کچھ نہیں کیا۔

امیر مقام نے کہا کہ لوگ پھر 9 مئی کو دہرانا چاہتے ہیں،

حکومت سرکاری املاک پر حملہ کرنے کی کسی صورت اجازت نہیں دے گی،

یہ لوگ وقت ضائع کر رہے ہیں اور عوامی مینڈیٹ کی توہین کر رہے ہیں،

وزیراعلیٰ بھول گئے کہ کس طرح ان کی پارٹی کی حکومت نے سیاسی رہنماؤں کو نشانہ بنایا اور ان پر جھوٹے مقدمات بنائے،

اب جب خود کرپشن کے مقدمات کا سامنا ہے تو اب بے گناہ ہونے کا دعویٰ کررہے ہیں،

جب ملک میں سرمایہ کاری آرہی ہے تو یہ لوگ پھر شور مچانے لگے۔

یہ لوگ ملک کی ترقی اور خوشحالی کو ہضم نہیں کر سکتے۔