بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مریم نواز کی وزیراعظم شہباز شریف کو چین کے کامیاب دورے پر مبارکباد

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیراعظم شہباز شریف کو چین کے کامیاب دورے پر مبارکباد دی ہے۔

اپنے ایک بیان میں مریم نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف کی رہنمائی میں معیشت استحکام کی جانب گامزن ہے، سی پیک پراجیکٹس کی تکمیل میں تیزی آئے گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے بہترین سفارتکاری سے ملکی ترقی اور خوشحالی کی راہ ہموار کردی، وقت نےثابت کردیا چین اور دیگر ممالک ن لیگ کی قیادت پر بھرپور اعتماد کرتے ہیں۔

مریم نواز نے کہا ہے کہ چین کے سرمایہ کاروں کی شراکت داری پر آمادگی معاشی ترقی کی راہ کھولے گی، پاک چین تعلقات چٹان کی طرح مضبوط ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ علاقائی امن و استحکام اور ترقی کیلئے مل کر کام کرنے کا عزم قابلِ تحسین ہے، ملک اچھے معاشی حالات کی جانب رواں دواں ہے۔ آٹا، روٹی اور دیگر ضروری اشیا کے نرخ میں کمی کا رجحان خوش آئند ہے۔