اسلام آباد (ممتازنیوز) وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ نے ریڈیو پاکستان کی سینئر نیوز کاسٹر تسکین ظفر کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ تسکین ظفر کے انتقال کی خبر سن کر دلی افسوس ہوا، تسکین ظفر ایک باصلاحیت اور تجربہ کار نیوز کاسٹر تھیں ،تسکین ظفر کی وفات سے نہ صرف ریڈیو پاکستان بلکہ میڈیا انڈسٹری کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے، وفاقی وزیر اطلاعات نے تسکین ظفر کے اہل خانہ سے تعزیت کااظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت اور لواحقینکے لیےصبر جمیل کی دعاکی۔
تسکین ظفر کی وفات سے نہ صرف ریڈیو پاکستان بلکہ میڈیا انڈسٹری کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے،عطا تارڑ








