بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مسلم لیگ ن نے وفاق میں اور پنجاب میں 100 دِن میں ایک دفعہ پھر عوام کو نئی امید اور ملک درست سمت دی ہے،مریم اورنگزیب

‎ لاہور (ممتازنیوز) سینئر وزیر مریم اورنگزیب نےوزیراعلی پنجاب مریم نوازکی حکومت کے 100 دن مکمل ہونے پر اپنے بیان میں کہاکہ سو دن ایک دفعہ پھر عمران کی سازش اور شہباز شریف اور مریم نواز کی تاریخی خدمت کا موازنہ جس جس طرح وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی کارکردگی کا شور زیادہ ہو رہا ہے عمران کے جھوٹ اور سازش کا شور بڑھتا جا رہا ہے ،عوام کو سوچنا چاہیئے کہ جب جب ملک ترقی کرتا ہے مہنگائی میں کمی آتی ہے عمران خان کو کیوں تکلیف شروع ہو جاتی ہے ، جب جب معیشت مستحکم ہوتی ہے عمران خان کیوں عدم استحکام کی سازشیں شروع کر دیتے ہیں،مہنگائی کرنے والے ، تباہی لانے والے ، نوجوان کو بے روزگار کرنے والے ملک کے خلاف سازش کرنے والے پھر متحرک ہیں۔
انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن نے وفاق میں اور پنجاب میں 100 دِن میں ایک دفعہ پھر عوام کو نئی امید اور ملک درست سمت دی ہے،‎100 دِن میں ہر شعبہ ترقی کی طرف گامزن اور مہنگائی زوال پزیر ہورہی ہے ،‎100 دن میں درست فیصلوں نے عوام کو مہنگائی کم کر کے بہت بڑا تاریخی ریلیف دیا ہے ،عوام کی روٹی صرف سو دنوں 14 سے 12 روپے پہ آ گئی ہے،100 دن میں نواجوان کے ہاتھ میں پٹرول بم نئی پھر سے لیپ ٹاپ دئیے ہیں ،‎100 دِن میں پاکستان ایشیاءکا وہ واحد ملک بن چکا ہے جس میں مہنگائی سب سے تیزی سے کم ہورہی ہے ،و دِن میں مہنگائی میں 17 فیصد کمی آچکی ہےآٹا، روٹی، گھی کی قیمت میں واضح کمی آچکی ہے ،‎دوائی مفت اور علاج کی فراہمی گھر کی دہلیز تک پہنچنے کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔
مریم اورنگزیب نے کہاکہ ‎زراعت اور کسان کی ترقی کے لئے 10 ارب کا کسان کارڈ کی فراہمی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے ،‎کسانوں کو جدید مشینری کی رعایتی قیمت پر فراہمی شروع کی جاچکی ہے ،‎100 دِن میں صنعت، کاروبار، آئی ٹی، انفراسٹرکچر اور گورننس ہر شعبے کی سمت درست کی، ایک نیا اعتماد اور ساکھ دی ،‎نواز شریف آئی ٹی سٹی کی بنیاد 100 دن میں رکھ دی گئی ہے ،‎تاریخ میں پہلی دفعہ رمضان پیکج مستحقین کے لئے اُن کی دہلیز پر پہنچایا گیا ،پاکستان اور پنجاب کی پہلی سوشو اکنامک رجسٹری قائم کرنے کا کا آغاز کر دیا گیا ہے ،پاکستان اور پنجاب کا پہلا سولڈ ویسٹ مینجمنٹ کا پروگرام شروع کر دیا گیا،خواتین کا پہلا ورچوئیل پولیس سٹیشن قائم کر دیا گیا ہے ،خواتین کے لیے پورے پنجاب میں ڈے کیئر سنٹر کا فنڈ قائم کیا گیا ہے ،پنجاب کا پہلا ای ماس ٹرانذٹ بس اور نواجوانوں کے لئے ای بائیکس کا نظام شروع کر دیا گیا ہے، ‎100دِن میں تاریخ کی سب سے بڑی شجر کاری، پلاسٹک بیگز پر مکمل پابندی، سموگ اور فصلوں کی باقیات جلانے سے پیدا ہونے والے مسائل پر تاریخی اقدامات ہوئے۔