بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری: جسٹس محمد علی مظہر کی زیرِ سربراہی 3 رکنی بینچ آج سے سماعت کریگا

جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں کیسز کی سماعت کرے گا۔

جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس عرفان سعادت خان بھی بینچ میں شامل ہیں۔

یہ 3 رکنی بینچ 10 جون سے 14 جون تک سپریم کورٹ رجسٹری کراچی میں کیسز کی سماعت کرے گا۔

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں 10 جون سے 14 جون تک سول، کرمنل اور سروسز سے متعلق کیسز کو سماعت کے لیے مقرر کیا گیا ہے۔