اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری سے وزیر ِتوانائی مصدق مسعود ملک اور وفاقی وزیر برائے کشمیر امور و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام نے ملاقات کی ۔ صدر ِمملکت نے دیامر بھاشا ڈیم کے 1500 متاثرین کو فی کس 47 لاکھ روپے کا معاوضہ ادا کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہاکہ گلگت-بلتستان میں میڈیکل کالج اور ہسپتال کے قیام کی اشد ضرورت ہے ، صدر مملکت نے کہاکہ گلگت-بلتستان میں میڈیکل کالج اور ہسپتال کے قیام کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں ، انہوں نے کہاکہ گلگت بلتستان کی عوام کو علاج معالجے کی سہولیات کی فراہمی کیلئے صحت سہولت پروگرام کو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں شامل کیا جائے ، صدرِمملکت گزشتہ دنوں گورنر گلگت-بلتستان اور گلگت-بلتستان کونسل کے اراکین نے صدر ِ مملکت کو علاقے کو درپیش مسائل بارے آگاہ کیا تھاصدر مملکت نے ملاقات میں گلگت-بلتستان کے مسائل کے حل کیلئے اقدامات کی یقین دہانی کرائی تھی








