بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ملکی سلامتی اور سکیورٹی کے تناظر میں وزیر داخلہ کا بڑا فیصلہ

اسلام آباد:ملکی سلامتی اور سکیورٹی کے تناظر میں وزیر داخلہ کا بڑا فیصلہ ،بیرون ملک پناہ لینے والے پاکستانیوں کو پاسپورٹ جاری نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
وزارت داخلہ کی جانب سے جاری مراسلہ میں کہا گیاکہ ایسے تمام پاکستانی جو کسی بھی بنیاد پر دوسرے ممالک میں پناہ لیں گے، ان کو پاسپورٹ نہیں ملے گا ،ایسے پاکستانیوں کے پاسپورٹ منسوخ اور دوبارہ تجدید بھی نہیں ہو ں گے ،
وزیر داخلہ محسن نقوی نے وزارت داخلہ کو ہدایات جاری کردیں ،وزیر داخلہ کی ہدایت پر وزارت داخلہ نے مراسلہ جاری کردیا
مراسلہ وزارت خارجہ اور دیگر متعلقہ حکام کو بھجوا دیا گیا۔