پشاور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے نو مئی واقعات پر پی ٹی آئی کے سابق وزرا سمیت 115 کارکنوں پر فرد جرم عائد کر دی۔
تفصیلات کے مطابق 9مئی کو توڑ پھوڑ اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے کیس میں عدالت نے سابق وزرا تیمور سلیم جھگڑا اور کامران بنگش پر فرد جرم عائد کردی۔
پراسیکیوشن کا کہنا تھا کہ ملزمان نے احتجاج کے دوران توڑ پھوڑ کی تھی، ملزمان نے نجی اور سرکاری املاک کو نقصان بھی پہنچایا تھا، ملزمان کے خلاف تھانہ خان رازق شہید میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
عدالت کی جانب سے رکن قومی اسمبلی شیر علی ارباب اور آصف خان سمیت 115 ورکرز پر بھی فرد جرم عائد کی گئی۔
سابق وزراء اور ممبران اسمبلی سمیت تمام ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا۔
عدالت نے آئندہ سماعت پر استغاثہ گواہان کو طلب کرتے ہوئے سماعت 26 جون تک ملتوی کردی۔









