بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مشکل فیصلوں سے معاشی استحکام آیا، اس بجٹ سے معیشت کو نئی پرواز ملے گی،مریم اورنگزیب

لاہور (ممتازنیوز) سینیئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے متوازن وفاقی بجٹ پیش کرنے پر وزیراعظم شہباز شریف کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم شہباز شریف نے مسلسل محنت سے پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچایا اور اب معیشت کو استحکام دے رہے ہیں معیشت پہ پوری قوم ، ہر شعبہ اور میڈیا کو ایک ہونا پڑے گا مشکل فیصلوں سے معاشی استحکام آیا، اس بجٹ سے معیشت کو نئی پرواز ملے گی ،تنخواہوں اور پینشن میں اضافہ کم ہوتی مہنگائی میں ایک اور بڑا ریلیف ہے ،ملک کو ڈیفالٹ کے کنارے لیجانے اور عوام کو مہنگائی میں غرق کرنے والوں کو آج بجٹ پر تنقید کرتے ہوئے شرم آنی چاہیے ،قائد محمد نواز شریف ملک کو ترقی کی جس منزل پر چھوڑ کر گئے تھے، شہباز شریف ملک کو واپس اس مقام تک لیجا رہے ہیں