سری نگر(مانیٹرنگ ڈیسک) مقبوضہ کشمیر کے ضلع گاندربل میںایک گاڑی گہری کھائی میں گرنے سے ایک بھارتی فوجی سمیت نو افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ حادثہ جمعرات کو سری نگر لہہ نیشنل ہائی پر اس وقت پیش آیا جب ایک گاڑی ڈرائیور سے بے قابوہوکر گہری کھائی میں جاگری۔حادثے کا شکارہونے والی گاڑی کارگل سے سری نگر جارہی تھی۔زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
مقبوضہ کشمیر ، گاڑی کھائی میں گرنے سے بھارتی فوجی سمیت 9افراد ہلاک
