اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ مشکل اور غیرمقبول معاشی فیصلوں کے سیاست پر ممکنہ منفی اثرات کے باعث حکومتی اتحاد تذبذب کا شکارہے اور مسلم لیگ (ن) کی اکثریت نے فوری الیکشن کی حمایت کردی۔نجی ٹی وی ’’اے آر وائی‘‘ کے مطابق ن لیگ کی اکثریت کی رائے ہے کہ اگر آئی ایم ایف کی شرائط مانیں اور پٹرول کی قیمتیں بڑھائیں تو یہ سیاسی خود کشی ہوگی لہذاقیمتیں بڑھانے کے بجائے فوری الیکشن کرانے چاہئیں۔آئندہ دودون میں اسمبلیاں تحلیل کرنے یا مدت پوری کرنے کے حوالے سے فیصلہ ہوگا۔یہ بھی فیصلہ کیا جائے گاکہ بجٹ دے کر اسمبلیاں تحلیل کیا جائیں یا بجٹ نگران حکومت دے۔ وزیراعظم شہبازشریف نے حتمی فیصلے کے لئے اتحادیوں کی بیٹھک بلانے پر غورشروع کردیا ہے ۔
مشکل معاشی فیصلوں پرحکومتی اتحاد تذبذب کا شکار، ن لیگ کی اکثریت فوری الیکشن کی حامی،نجی ٹی وی کادعویٰ








