بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عزم استحکام دہشت گردی کیخلاف پالیسی کا نام ،اصل کردار ایپکس کمیٹی کاہوگا،عطاء تارڑ

اسلام آباد(ممتازنیوز) وزیراطلاعات ونشریات عطاء تارڑنے کہاہےکہ عزم استحکام دہشت گردی کے خلاف ایک پالیسی کا نام ہے،آپریشن میں اصل کردار ایپکس کمیٹی کاہوگا۔نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے عطاء تارڑنے کہاکہ دہشت گردی کے خاتمے کی مجموعی پالیسی کا نام عزم استحکام ہے،چاروں وزرائے اعلیٰ نے عزم استحکام کے نام سے متعلق حامی بھری اور اتفاق رائے ہوا، اب نیشنل ایکشن پلان کے تحت میٹنگز ہوں گی تمام جماعتیں بیٹھیں گی،انہوںنے کہاکہ طالبان کو واپس لاناپی ٹی آئی کی پالیسی تھی ، ان کی بڑی غلطی تھی کہ طالبان کو واپس لائے ۔ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ انتظامی مسائل ہردور میں رہتے ہیں،مخصوص نشستوں سے متعلق سوال پر عطاء تارڑنے کہاکہ پی ٹی آئی نے اپنی غلطی کی وجہ سے ایم ڈبلیوایم کوجوائن نہیں کیا۔انہوں نے کہاکہ بدترین آمر بھی وہ کام نہیں کرتے جوبانی پی ٹی آئی کےد ور میں ہوئے،انہوں نے کہاکہ عباس آفریدی کو واپس لے آئیں گے