واشنگٹن(نیوز ڈیسک) امریکی صدر جوبائیڈن وائٹ ہاؤس میں منعقدہ ایک تقریب میں بی ٹی ایس بینڈ کی میزبانی کریں گے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ 31 مئی کو وائٹ ہاؤس میں منعقدہ تقریب میں امریکی صدر کی جانب سے معروف کورین پاپ بینڈ ’بی ٹی ایس ‘ کو مدعو کیا گیا ہے۔
اس ملاقات میں ایشیائی باشندوں کے خلاف نفرت انگیز جرائم اور امتیازی سلوک کی روک تھام سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال کیا جائےگا۔
K-pop supergroup BTS is coming to the White House next week pic.twitter.com/muC8CJyOeQ
— Betsy Klein (@betsy_klein) May 26, 2022
چند روز قبل جنوبی کوریا کے صدر سے ملاقات میں بائیڈن نے کہا تھا کہ کورین موسیقی کے مداح ہر جگہ موجود ہیں، بائیڈن جوکہ خود اس بات کا اعتراف کر چکے ہیں کہ وہ بی ٹی ایس کے مداح ہیں ، وائٹ ہاؤس میں بینڈ کے اراکین کی میزبانی کریں گے۔
یاد رہے کہ معروف کورین پاپ بینڈ گلوکاری کے ساتھ ساتھ سماجی مسائل پر بھی آواز بلند کر رہا ہے، حال ہی میں بینڈ نے’ یونی سیف‘ کی ایک مہم میں شمولیت اختیار کی ہے۔ علاوہ ازیں کورین پاپ بینڈ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بھی پرفارم کرچکا ہے۔