بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کالاہور پہنچتے ہی شہر کے مختلف علاقوں کا ہنگامی دورہ

لاہور(ممتازنیوز)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کالاہور پہنچتے ہی شہر کے مختلف علاقوں کا ہنگامی دورہ،کمشنر، ڈپٹی کمشنر ، اسسٹنٹ کمشنرز اور دیگر انتظامی افسران کی دوڑیں لگ گئیں

وزیراعلیٰ پنجاب نے ہدایت کہ کہ کمشنر، ڈپٹی کمشنر ، اسسٹنٹ کمشنرز اور دیگر انتظامی افسران فیلڈ میں رہیں، پورے پنجاب میں پانی کی نقاصی کو بروقت بنایا جائے،عید پر صفائی مہم کی طرح نقاصی آب کے لئے سیف سٹی ، ٹیکنالوجی کے ساتھ استعمال کریں ،سیف سٹی کیمروں اور ڈرون کے ذریعے چیک کریں کہیں پانی تو جمع نہیں۔وزیر اعلی پنجاب نے انتظامیہ سے ہر آدھے گھنٹے بعد صورتحال کی مانیٹرنگ رپورٹ طلب کرلی ،

وزیراعلیٰ نے ہوائی اڈے سے شادمان، فیروز پور روڈ، ڈیوس روڈ، شملہ پہاڑی کے علاقوں کا معائینہ ،اندرون و بیرون شہر کی سڑکوں اور گلی محلوں کا ذاتی طور پر مشاہدہ کیاوزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے سڑکوں، چوراہوں، بازاروں کا معائینہ کیا،وزیراعلی ٰمریم نوازشریف قذافی سٹیڈیم پہنچ گئیں،قذافی سٹیڈیم میں پانی کے فوری نقاصی اور اضافی واٹر پمپس پہنچانے کی ہدایت کی اورواسا کے عملے سے ملاقات، محنت سے کام کرنے پر شاباش بھی دی

وزیراعلیٰ پنجاب نے واسا کو متحرک اور فعال ہونے پر شاباش دیتے ہوئے مختلف جگہوں پر گاڑی رکوائی اور نکاسی آب کے کام کا خود معائینہ کیا،وزیر اعلیٰ نے گلی محلوں اور راستوں پر نقاصی آب کا بھی جائزہ لیا،وزیراعلیٰ پنجاب نے غیرمعمولی بارشوں کے حوالے سے موقع پر پہنچ کر جاری آپریشن اور انتظامات کا جائزہ لیا،وزیراعلی مریم نوازشریف نے شہر کے مختلف علاقوں میں نقاصی آب کی صورتحال کی معلومات لیں