لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی نکاسی آب کی کارروائیوں نے پنجاب انتظامیہ کی عوامی خدمت کی سپیڈ بڑھا دی ۔ ساڑھے تین گھنٹے میں قذافی سٹیڈیم میں جمع شدہ پانی کا نکاس کردیاگیا وزیراعلی پنجاب نے سہہ پہر تین بجکر 27 منٹ پر قذافی سٹیڈیم کا دورہ کیا تھا وزیراعلی نے لاہور انتظامیہ کو قذافی سٹیڈیم سے فوری پانی کے نکاس اور اضافی واٹر پمپس پہنچانے کی ہدایت کی تھی شام چھ بجکر 57 منٹ پر قذافی سٹیڈیم سے پانی کے مکمل نکاس کا مشن پورا کرلیاگیا وزیراعلی پنجاب نے لاہور میں ضلعی انتظامیہ ، واسا سمیت دیگر اداروں کے افسران اور عملے کو بھرپور شاباش دیتے ہوئے کہاکہ آپ ہر روز عوامی خدمت کا ایک نیا ریکارڈ قائم کررہے ہیں،انہوں نے کہاکہ ا مید ہے کہ پورے پنجاب کی انتظامیہ اسی جذبے سے عوام کی خدمت کرکے عوام کو ریلیف دیں گے، صرف لاہور پر نہیں، پورے پنجاب کی نگرانی کررہی ہوں
وزیراعلیٰ مریم نوازکی نکاسی آب کی کارروائیوں نے پنجاب انتظامیہ کی عوامی خدمت کی سپیڈ بڑھا دی








