اسلام آباد(ممتازنیوز)وزیردفاع خواجہ محمدآصف نے کہاہے کہ ہوابازی کی وزارت میں اربوں روپے کی کرپشن ہورہی ہے،غلام سرورقومی مجرم ہے ۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہاکہ پٹرول کی قیمتیں عالمی سطح پر بڑھی ہیں اس لئے ہم نے بھی بڑھائی ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہوابازی کی وزارت میں اربوں روپے کی کرپشن ہورہی ہے،غلام سرورقومی مجرم ہے،غلام سرور کے ایک بیان کی وجہ سے ہماری پروازوں کے روٹس بند ہوگئے۔انہوں نے کہاکہ حکومت پر آئی ایم ایف کا پریشرتھا ایکسپورٹرز ڈیڑھ فیصددینے کوتیار تھے،ایکسورٹرزکے لئے میں 15سے 20دن سے احتجاج کررہاہوں۔ انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی اور ایم کیوایم کے اختلافات آپریشن عزم استحکام پر نہیں بلکہ سندھ کی حد تک ہیں وزیراعظم کو ان کے اخلافات دورکرنے کےلئے کرداراداکرناچاہئے۔انہوں نے کہاکہ آپریشن عزم استحکام سے کوئی نقل مکانی نہیں ہوگی
وزیردفاع نے کہاکہ جماعت اسلامی جب جمعیت طلباء کے ہاتھ میں آئی تو وہ کمپرومائز ہوگئی،جماعت اسلامی کو یادرکھناچاہئے وہ مشرف کے ساتھ کھڑی تھی۔








