بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

خیبرپختونخوا میں فورسز کے آپریشنز،د و کمانڈروں سمیت نودہشت گردہلاک

راولپنڈی(ممتازنیوز)خیبرپختونخوا کے دومختلف مقامات پر سکیورٹی فورسز کے آپریشز میں نو دہشت گرد مارے گئے۔آئی ایس پی آرکے مطابق وادی تیرہ اور لکی مروت میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر کئے گئے آپریشنزمیں اہم کمانڈروں   اشفاق عرف عرف معاویہ اور نجیب عرف عبدالرحمان سمیت نو دہشت گردمارے گئے وادی تیراہ میں آپریشن کے دوران دوکمانڈروں سمیت سات جب کہ لکی مروت میں آپریشن کے دوران دو دہشت گردمارے گئے۔ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ و گولہ بارود برآمدکرلیاگیا۔مارے گئے دہشت گرفورسزپر حملوں میں ملوث تھے۔