اسلام آباد( صغیر چوہدری ) گنجمنڈی چوک دستی بم دھماکہ کیس میں دو دہشت گردوں کو سزائے موت کا حکم سنا دیا۔ راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج ملک اعجاز عاصم نے دہشت گردوں کو جرم ثابت یونے پر سزا کا حکم سنایا ۔13 دسمبر 2020 کو مجرم نصرت خان اور عادل خان نے راولپنڈی کے علاقے گنجمنڈی چوک میں دستی بم سے دھماکہ کیا تھا جس کے نتیجے میں 15 افراد شدید زخمی ہوئے تھے جبکہ یاسمین نامی خاتون شہید ہوگئی تھی۔ تھانہ سی ٹی ڈی راولپنڈی میں قتل ۔اقدام قتل ۔دہشت گردی سمیت متعدد دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا مقدمے میں گرفتار دونوں دہشت گردوں کے خلاف انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں ٹرائل مکمل ہونے پر جج ملک اعجاز عاصم نے دونوں دہشت گردوں کو تین۔تین مرتبہ سزائے موت تین مرتبہ عمر قید کا حکم سنایا۔جبکہ دہشت گردوں کی تمام جائیداد ضبط کرنے کا بھی دیا ہے اور 21 لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے کا بھی حکم سنایا ہے
گنجمنڈی چوک دستی بم دھماکہ کیس میں دو دہشت گردوں کو سزائے موت








