لاہور(ممتازنیوز)سموگ کے خاتمے کے لئے صوبہ پنجاب میں دوسرے مرحلے کا آغاز ہوگیا۔
وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے سموگ فری پنجاب وژن کے دوسرے مرحلے میں قانون اور ضابطوں پر سخت ترین عمل درآمد کا حکم دے دیا۔
تین ماہ پر مشتمل پہلے مرحلے میں تمام شعبوں کو سہولیات، تکنیکی مدد، آلات اور ٹیکنالوجی کی فراہمی کے اقدامات پر توجہ مرکوز رہی۔اگلے تین ماہ میں صنعت، زراعت، ٹریفک سمیت دیگر تمام شعبوں میں ماحولیاتی تحفظ کے قانون اور ضابطوں پر عملدرآمد کرایا جائے گا
ماحولیاتی قانون کی خلاف ورزیوں پر جرمانے، سزائیں اور گرفتاریاں ہوں گی۔نو پلاسٹک’ پر مکمل پابندی کا ہدف پورا کیا جائے گا، وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف خود نگرانی جاری رکھیں گی۔مونجی اور فصل کی باقیات جلانے، صنعتوں سے زہریلے دھوئیں اور آبی گذرگاہوں میں زہریلے کیمیائی مادوں کے اخراج پر سخت کارروائی ہوگی۔
پنجاب کی سینئروزیرمریم اورنگزیب نے اپنے پیغام میں کہاکہ سموگ کے عذاب سے نجات کے لئے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا عوام، میڈیا اور معاشرے کے تمام طبقات کی مدد سے ہی فضا زہریلے دھوئیں سے پاک اور جان لیوا بیماریوں سے نجات ہوگی۔عوام کی مدد سے ہی اب تک کامیابیاں ملی ہیں، آپ سب کے تعاون سے یہ ہدف بھی حاصل کریں گے۔








