سوات : مٹہ میں نجی اسکول کی چھت گرنے سے 6 بچے زخمی خیبرپختونخوا کے ضلع سوات میں مٹہ ٹانگار میں نجی اسکول کے کلاس روم کی چھت گرنے سے 6 بچے زخمی ہوگئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ زخمی بچوں کو مٹہ ہسپتال منتقل کردیا گیا۔