بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ملکی مسائل کے حل اور سیاسی و معاشی استحکام کیلئےسیاسی جماعتوں کا ساتھ چلنا ضروری ہے ،صدرمملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری سے سابق وفاقی وزیر ریلوے اورعوامی نیشنل پارٹی کے سینئر رہنما غلام احمد بلور نے ملاقات کی جس میں ملک کی مجموعی سیاسی ، سیکورٹی اور امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر صدر مملکت نے کہاکہ ملکی مسائل کے حل ، سیاسی و معاشی استحکام کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کا ساتھ چلنا ضروری ہے ،اہم قومی امور پر تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ مشاورت اور اتفاقِ رائے ناگزیر ہے۔
  غلام احمد بلور نے صدر آصف علی زرداری کو دوسری مرتبہ صدر مملکت کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی ۔