اسلام آباد(ممتازنیوز)مسلم لیگ(ن)کے سینیٹرعرفان صدیقی نے کہاہے کہ اس میں کوئی شک نہیںکہ امریکی قرارداد پی ٹی آئی کی کامیابی ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عرفان صدیقی نے کہاکہ اس میں کوئی شک نہیںکہ امریکی قرارداد پی ٹی آئی کی کامیابی ہے،2018 کے انتخابات میں ہمیں شکایات رہیں ہم امریکہ یا ایوان نمائندگا ن کو قائل نہیں کرسکے،ہماری نااہلی ،نالائقی یاہم سمجھتے تھے کہ گھر کے کپڑے گھر میں ہی دھونے چاہئیں،انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی نے امریکی ایوان نمائندگان کے 386 کے قریب ارکان کو باورکرایایہ ان کی کامیابی ہےلیکن کامیابی کیاہے اس قراردادکو پاس کرنے میں ہے،جس سے ملک کے چہرے پ کالک تھوپی گئی ہے، ایک سوال پرانہوںنے کہاکہ لوگوں کے جانے سے پارٹیوں کو کم ہی فرق پڑتا ہے،فرق کا اندازان شخصیات کو سامنے رکھ کر لگاجاسکتاہے جو پارٹی چھوڑ گئے،انہیں توشایدفرق پڑا ہولیکن پارٹی کونہیں پڑا۔
اس میں کوئی شک نہیں امریکی قرارداد پی ٹی آئی کی کامیابی ہے،عرفان صدیقی








