اسلام آباد(صغیر چوہدری)کندھ کوٹ کچے کے علاقے میں نامعلوم ملزمان نے پولیس چیک پوسٹ پر حملہ کر دیا۔ ملزمان کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکار شہید ہوگئے ۔جبکہ متعدد اہلکار زخمی ہوئے ۔ پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک حملہ آور بھی مارا گیا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہونے والے 2 پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے ترجمان وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ
وزیرداخلہ محسن نقوی نے شہید پولیس اہلکاروں کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا جبکہ زخمی پولیس اہلکاروں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا ہی ہے وزیر داخلہ کا کیا ہے کہ
پولیس نے جرات کے ساتھ ڈاکوؤں کا مقابلہ کیا اور ایک حملہ آور کو جہنم واصل کیا۔
وہ شہید پولیس اہلکاروں کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ وزیر داخلہ زخمی پولیس اہلکاروں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی ہے۔ واضح رہے کہ کچے کا علاقہ اب بھی عام لوگوں کے لئے خطرناک تصور کیا جاتا ہے ماضی میں کچے کے علاقے میں مشہور چھوٹو گینگ کی گرفتاری کے بعد کافی عرصہ امن رہا تاہم وقت کے ساتھ ساتھ کچے کے ڈاکو دوبارہ متحرک ہوگئے جبکہ پولیس کی جانب سے کچے کے ڈاکوں کے خلاف کاروائیاں زیادہ سود مند ثابت نہیں ہورہیں۔
کندھ کوٹ،نامعلوم افراد کاپولیس چیک پوسٹ پرحملہ ،فائرنگ سے 2پولیس اہلکارشہیدمتعددزخمی،1حملہ آورہلاک ،








