کراچی (نیوز ڈیسک) وفاقی حکومت نے چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی تقرری کیلئے اپوزیشن لیڈر سے چار نام مانگ لئے ہیں، پاکستان مسلم لیگ ن کے چیف وہپ ڈاکٹر فضل چوہدری نے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کو خط لکھ دیا ہے جس میں ان سے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی سربراہی کے لیے نام مانگا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اپوزیشن لیڈر کے چیمبر کو حکمران جماعت کے ڈاکٹر فضل چوہدری کی جانب سے ارسال کردہ خط موصول ہوگیا۔ خط میں حکمران جماعت نے اپوزیشن لیڈر سے پبلک اکاونٹس کمیٹی کی سربراہی کے لئے چار نام مانگ لئے۔
چیئرمین PAC کی تقرری، حکومت نے اپوزیشن سے 4 نام مانگ لئے








