بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ملک وقوم کوتباہی سےبچانے کیلئے آئی پی پیز کیساتھ معاہدے منسوخ کئے جائیں،ڈاکٹر گوہر اعجاز

اسلام آباد(ممتازنیوز)سابق وفاقی نگران وزیر تجارت و صنعت ڈاکٹر گوہر اعجازنے حکومت کو نجی بجلی گھروں(آئی پی پیز) کے ساتھ معاہدے منسوخ کرنے کا مشورہ دے دیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں گوہراعجاز نے کہاکہ حکومت کو آئی پی پیزکے ساتھ معاہدوں کومنسوخ او ر کیپسٹی پے منٹ کے بغیر سستے ذرائع سے بجلی خریدنی چاہئے کیونکہ مہنگی بجلی سے انڈسٹریاں بیٹھ رہی ہیں اور بے روزگاری بڑھ رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ چالیس کمپنیوں کو دوکھرب کی کیپسٹی پے منٹس سے ملک وقوم دباؤکاشکارہوئے اور نہیں مکمل تباہی سے بچانے کےلئے اقدامات ناگزیرہیں۔