اسلام آباد: صدر آصف علی زرداری نے کہاہے کہ خواتین کی معاشی خودمختاری کیلئے مالی خدمات، قرضوں تک رسائی بہتر بنانا ہوگی ہے ۔صدرمملکت سے اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کے گروپ چیف ایگزیکٹو بل ونٹرز نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی ۔اس موقع پر صدر مملکت نے کہاکہ کاروباری خواتین کی حوصلہ افزائی ، بینکنگ شعبے میں خواتین کی نمائندگی بڑھانے کی ضرورت ہے، صدر مملکت نے کہاکہ خواتین کی معاشی خودمختاری سے خاندانوں کی خوشحالی ، ملکی ترقی میں مدد ملے گی، پاکستان نے ماحولیات کے تحفظ اور جنگلات کے فروغ کیلئے اقدامات کیے ہیں، صدر مملکت نے کہاکہ حکومت ِسندھ نے مینگروو جنگلات لگائے ، عالمی مارکیٹ میں کاربن کریڈٹس کی تجارت سے زرِمبادلہ حاصل کیا، موسمیاتی شعبے میں سرمایہ کاری سے ماحولیات کے تحفظ میں مدد ملے گی، صدر مملکت نے زرعی شعبے ، بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں بالخصوص چھوٹے ڈیموں، بیراجوں اور پاور پلانٹس میں سرمایہ کاری پر زوردیا۔انہوں نے کہاکہ بینک کسانوں کی زرعی ضروریات تک رسائی بڑھانے کیلئے مالیاتی خدمات ، قرضے فراہم کریں ، وفد نے صدر ِمملکت کو پاکستان کی معیشت ، بینکنگ انڈسٹری کی ترقی اور ارتقاء، ملکی سماجی و اقتصادی ترقی میں بینک کے کردار بارے آگاہ کیا صدر ِمملکت نے بینک کو پاکستان میں کامیاب آپریشنز کے 160 سال مکمل ہونے پر مبارکباد دی انہوں نے کہاکہ بینک نے ملک کے بینکنگ سیکٹر کے ارتقاء میں قابل تعریف کردار ادا کیا ، امید ہے کہ بینک ملک میں اپنے آپریشنز کو وسعت دیگا، پاکستانی معیشت میں اہم کردار ادا کرتا رہے گا
خواتین کی معاشی خودمختاری کیلئے مالی خدمات، قرضوں تک رسائی بہتر بنانا ہوگی ہے،صدرمملکت








