اسلام آباد(ممتازنیوز)محتسب آفس پنجاب نے 76 لاکھ روپے کے موبائل فونز کی خریداری کے احکامات د ے دیئے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر محتسب آفس پنجاب کی طرف سے موبائل فونزخریداری کی انوائس شیئرکرتے ہوئے علی معین نامی صارف نے لکھاکہ محتسب آفس پنجاب کی طرف سے سات آئی فون،پندہ پرومیکس اور پانچ سام سنگ ایس 24الٹرا کی خریداری کے احکامات دیئے گئے جن کی مجموعی قیمت76 لاکھ روپے ہے۔صارف نے سوال اٹھایاکہ ایسی صورتحال میں لوگ ٹیکس کیوں دیں گے ۔انہوں نے کہاکہ اگرآپ چاہتے ہیں کہ لوگ ٹیکس دیں تو پیسہ لینڈکروزر،آئی فونزکی خریداری کے بجائے علاج معالجے اور تعلیم پر خرچ کیاجائے۔









