بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

 اب عمران سڑک کے راستے اسلام آباد نہیں آسکیں گے، راناثنااللہ  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیرداخلہ راناثنااللہ نے کہاہے کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے سے پہلے اسلام آبا د میں عمران خان کے دس بندے بھی نہیں تھے، اگر ہم رات دو بجے ان کو نہ دھکیلتے تو یہ لوگوں کے گھروں میں گھستے،اب عمران خان سڑک کے راستے اسلام آباد نہیں آسکیں گے، اگر وہ ہیلی کاپٹر پر آجائے تو آجائے ورنہ اٹک برج کراس نہیں کرنے دیں گے ۔جمعہ کی شب نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہاکہ تحریک انصاف والے اس مرتبہ پوری تیاری کے ساتھ آئے تھے ، عمران خان خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان کی فورس لے کرآئے تھے ۔انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے سے پہلے اسلام آبا د میں ان کے دس بندے نہیں تھے، اگر ہم رات دو بجے ان کو نہ دھکیلتے تو یہ لوگوں کے گھروں میں گھستے،ہم نے انہیں دھکیلا اس لئے عمران خان ڈی چوک نہیں آسکے، یہ فیصلہ میرانہیں بلکہ حکومت اور اتحادیوں کا تھا۔ایک سوال پر وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ اب عمران خان سڑک کے راستے اسلام آباد نہیں آسکے گا، اگر وہ ہیلی کاپٹر پر آجائے تو آجائے ورنہ اٹک برج کراس نہیں کرنے دیں گے۔انہوں نے کہاکہ عمران خان چیف جسٹس اور دوسرے اداروں کو دھمکی بھی دے رہاہے، یہ دھونس اور بلیک میلنگ سے اپنی ٹرم پر لانا چاہتا ہے، دھمکی اور بلیک میلنگ کو قبول نہیں کرنا چاہیے۔