اسلام آباد ( ملک نجیب ) اسلام آبادکی ضلعی انتظامیہ نے اس سال یوم آزادی بھرپور طریقے سے منانے کا فیصلہ کیاہے۔
14 اگست پر شہریوں کے لیے پروقار تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا ، اجلاس میں متعلقہ اداروں کے نمائندوں کی جانب سے شرکت کی گئی ، اجلاس میں 14 اگست کے حوالے سے سیکورٹی پلان کا بھی جائزہ کیا گیا ، اجلاس میں یوم آزادی کی تیاریوں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی ،
14 اگست کو شہر بھر کو بھرپور انداز میں سجایا جائے گا، بریفنگ
شہر بھر میں صفائی ستھرائی کی خصوصی مہم شروع کی جائے گی،
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بڑی تقریب کا اہتمام کیا جائے گا،
تعلیمی اداروں میں بھی مختلف تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا،
ڈی سی اسلام آباد کی جانب سے تمام اداروں کو تیاریوں کے حوالے سے ہدایات جاری کر دیں ،
ڈی سی اسلام آباد نے کہا کہ یوم آزادی 2024 کو اسلام آباد کے شہریوں کے لئے یادگار بنایا جائے گا،
شہر بھر میں چراغاں اور سجاوٹ بھی کی جائے گی، عرفان نواز
شہریوں کے لیے مختلف تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا، اجلاس میں سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ، پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کے نمائندوں نے بھی شرکت کی ، اجلاس میں کیبنٹ ڈویژن، 111 برگیڈ اور محکمہ صحت کے نمائندے بھی شریک تھے ، اجلاس میں اسلام آباد پولیس، سینٹیشن اور سی ڈی اے کی بھی نمائندگی تھی جبکہ تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز بھی شریک تھے








