اسلام آباد(ملک نجیب)اسلام آباد میں سیاسی جلسے کا این او سی معطل،چیف کمشنر اسلام آباد کی زیر صدرات محرم الحرام اور دیگر سکیورٹی خدشات کی صورت حال کا جائزہ لینے کے لئے آج اعلی سطح اجلاس منعقد ہوا ۔
اجلاس میں سکیورٹی اداروں کے افسران نے بھی شرکت کی ۔ ایک سیاسی جماعت دعوت کے با وجود اجلاس میں شریک نہ ہوئی ۔
اجلاس میں جلسے سے متعلق درخواستوں کو بھی جائزہ لیا گیا ۔
ڈپٹی کمشنر کی طرف سے دی جانے والی اجازت کا موجودہ سکیورٹی خدشات کے تناظر میں از سر نو جائزہ لیا گیا۔
چیف کمشنر اسلام آباد نے درخواستوں، سیکورٹی کی موجودہ صورت حال۔ محرم الحرام کی آمداور سیکورٹی خدشات اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی سفارشات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر کی طرف سے جلسے کا NOC معطل کرنے کا فیصلہ کیاجلسے کے این او سی کی معطلی کا فیصلہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لئے کیا گیا ہے۔
اسلام آباد انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں امن عامہ کو برقرار رکھنا اور شہریوں کے جان و مال کا تحفظ ہماری ترجیح ہے۔
اسلام آباد میں سیاسی جلسے کا این او سی معطل








