بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین فلیپو گرانڈی کی قیادت میں UNHCR کے اعلیٰ سطحی وفد کی پشاور آمد

پشاور(ممتازنیوز)اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین فلیپو گرانڈی کی قیادت میں یواین ایچ سی آر کے اعلیٰ سطحی وفد کی وفاقی وزیر برائے ریاستی و سرحدی علاقہ جات و امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام کی رہائش گاہ آمد،وفد کی آمد پر وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے پرتپاک استقبال کیا۔

وفاقی وزیر نے پاکستان میں اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین کا خیرمقدم کیا۔

اس موقع پر وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین کو پھولوں کا گلدستہ بھی پیش کیا۔

ملاقات میں پاکستان میں مقیم افغان مہاجرین سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا

انجینئر امیر مقام  نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان شدید معاشی مشکلات کے باوجود افغان مہاجرین کی چالیس سال سے مہمان نوازی کر رہا ہے، دنیا میں مہاجرین کا مسئلہ ہر گزرتے سال کے ساتھ سنگین ہو رہا ہے، دنیا میں تنازعات مہاجرین کے مسئلے کو بڑھا رہے ہیں،مہاجرین کے مسئلے کو حل کرنے کے لئے تنازعات کے حل پر توجہ دینا ہوگی،

وفد کی جانب سے مہاجرین کی بہترین دیکھ بھال کے لئے حکومت پاکستان کے اقدامات کی تعریف کی گئی بعد ازاں ,وفاقی وزیر برائے ریاستی و سرحدی علاقہ جات و امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام نے وفد کے اعزاز میں اپنی رہائش گاہ پر پرتکلف ظہرانہ بھی دیا۔