بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

تعلیمی اداروں میں منشیات کی سپلائی روکنے اور نوجوانوں کو نشے کی لعت سے بچانے کے لئے بڑے پیمانے پر کریک ڈاون کا فیصلہ

اسلام آباد(صغیر چوہدری )تعلیمی اداروں میں منشیات کی سپلائی روکنے اور نوجوانوں کو نشے کی لعت سے بچانے کے لئے بڑے پیمانے پر کریک ڈاون کا فیصلہ ۔ وزیر داخلہ انسداد منشیات محسن نقوی کی زیر صدارت اے این ایف ہیڈ کوارٹر میں میں اجلاس ہوا۔ اجلاس میں سرکاری اور پرائیویٹ تعلیمی اداروں منشیات بلخصوص آئس کے نشے کی روک تھام اور ڈرگ مافیا کے خلاف موثر کاروائی کے لئے اے این ایف کو خصوصی ٹاسک سونپ دئیے گئے جبکہ صوبوں سے مشاورت کے آئی جیز اور ڈی جی اکسائز کا اہم اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ترجمان وزارت داخلہ کے جاری کئے گئے بیان کے مطابق
وفاقی وزیرداخلہ و انسداد منشیات محسن نقوی کا اے این ایف ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا ڈی جی اے این ایف میجر جنرل عبدالمعید نے انکا خیر مقدم کیا ۔وزیرداخلہ و انسداد منشیات اے این ایف ہیڈ کوارٹر میں یادگار شہداء پر حاضری دی۔محسن نقوی نے یادگار شہداء پر پھول رکھے. فاتحہ خوانی کی اور شہداء کی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کی محسن نقوی نے کم وسائل و افرادی قوت کے باوجود پاکستان بھر میں ڈرگ مافیا کے خلاف موثر کارروائیوں پر اے این ایف کی کارکردگی کو سراہا

نئی نسل کو منشیات کی لعنت سے بچانے کیلئے ڈرگ مافیا کے خلاف موثر کریک کے لئے اے این ایف سے جامع پلان طلب کرلیا ہے ۔اس ضمن میں صوبوں سے مشاورت کی جائے گی اور اعتماد میں لیا جائے گا
وفاقی و صوبائی محکموں کا مشترکہ اجلاس رواں ماہ کے آخر میں منعقد ہو گا۔
منشیات کی آن لائن خرید و فروخت روکنے کے لیے بھی پلان طلب کیا گیا ۔وزیرداخلہ و انسداد منشیات محسن نقوی کی اے این ایف کو سائبر ڈرگ کنٹرول میکنزم تیار کرنے کی ہدایت کی ہے محسن نقوی نے کہا ہے کہ
منشیات خصوصا آئس کی لعنت نے کئی خاندان تباہ کر دئیے ہیں جبکہ منشیات کے بڑھتے ہوئے رجحان پر قابو پانے کے لئے فوری طور پر کثیر الجہتی اقدامات کرنا ہوں گے۔
اپنے بچوں کے لیے سب نے پوری قوت اور پختہ عزم سے اس لعنت کے خلاف جہاد کرنا ہے۔ آج ہم نے اس لعنت کے خاتمے میں اپنا حصہ ڈال دیا تو یہ بہت بڑا کار خیر ہو گا۔
وفاقی وزیرداخلہ و انسداد منشیات محسن نقوی کو اے این ایف کی کارکردگی ۔ افعال کار اور آپریشنز کے بارے بریفنگ دی گئی وفاقی وزیرداخلہ و انسداد منشیات محسن نقوی نے لان میں پودا لگایا۔وفاقی سیکرٹری داخلہ خرم آغا اور اے این ایف کے اعلی حکام بھی اس موقع پر موجود تھے