اسلام آباد(ممتازنیوز) صدر مملکت آصف علی زرداری نےعبدالستار ایدھی کی برسی پر خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ عبدالستار ایدھی کی پاکستان اور انسانیت کیلئے بے مثال خدمات کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں،عبدالستار ایدھی پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی انسان دوست شخصیت تھے۔عبدالستار ایدھی نے سماجی خدمات کے شعبے میں گراں قدر خدمات سرانجام دیں۔ایدھی نے نسل، مذہب، سماجی حیثیت سمیت تمام تفرقات سے بالاتر ہو کر انسانیت کی خدمت کی،عبدالستار ایدھی نے بے لوث لگن سے ملک بھر میں ہسپتالوں، یتیم خانے، پناہ گاہوں اور بحالی کے مراکز کی بنیاد رکھی ۔اللہ تعالیٰ عبدالستار ایدھی کی مغفرت فرمائے ، ان کے درجات بلند فرمائے۔
عبدالستار ایدھی پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی انسان دوست شخصیت تھے،صدر مملکت








