بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

17لاکھ سے زائد افغان مہاجرین کے انخلاء میں تعطل سے ملکی سلامتی کوخطرہ

اسلام آباد (صغیر چوہدری ایڈیٹر رپورٹنگ اینڈ انوسٹی گیشن ) پاکستان میں موجود 17 لاکھ سے زائد افغان مہاجرین کی وطن واپسی تعطل کا شکار ہوگئی حساس اداروں نے مہاجرین کے انخلا میں رکاوٹ کو ملکی سلامتی کے لئے خطرہ قرار دے دیا۔ خفیہ رپورٹس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ افغان مہاجرین کے روپ میں خطرناک گینگ آپریٹ ہورہے ہیں جو اجرتی قاتل ہونے کے ساتھ ساتھ زمینوں پر غیر قانونی قبضوں اور دیگر سنگین وارداتوں میں ملوث ہیں، روز نامہ ممتاز کی تحقیقات کے مطابق نگران حکومت نے افغان مہاجرین کی شناخت اور وطن واپسی کے لئے ہنگامی بنیادوں پر کام کا آغاز کیا تھا اور گذشتہ سال نومبر کو انخلا کی ڈیڈ لائن مقرر کی تھی جبکہ متعلقہ اداروں کے اشتراک سے غیر قانونی مقیم افغانوں کی شناخت اور رجسٹریشن کا عمل شروع کیا گیا تھا اور تقریبا17 لاکھ کو شناخت اور سکروٹنی کے عمل سے گزارا گیا۔ دوسرے مرحلے میں ان کی وطن واپسی تھی لیکن بد قسمتی سے غیر مستحکم اور بگڑتی ملکی سیاسی صورت حال اور بیرونی دباؤ آڑے آ گیا جس سے مہاجرین کے انخلا کا عمل ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گیا۔ اور اس دوران صرف 5 لاکھ کے قریب مہاجرین کو انکے وطن واپس بھجوایا جاسکا۔ وزارت داخلہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان میں جہاں دہشت گردی کی اور بہت سی وجوہات ہیں ان میں سے ایک بڑی وجہ افغان باشندوں کی ملک میں غیر قانونی موجودگی اور سرحد پار سے غیر قانونی آمد و رفت بھی ہے حساس اداروں کی جانب سے خفیہ سروے اور پورٹس میں غیر قانونی یا نان رجسٹرڈ افغانوں کی تعداد 20 لاکھ سے بھی زائد بتائی گئی ہے۔ کل ملا کر 30 لاکھ سے بھی زائد ہے جو خیبر پختو نخوا کے مختلف علاقوں کے ساتھ ساتھ بلوچستان میں بھی بڑی تعداد میں مقیم ہیں حتی کہ اسلام آباد میں یہ تعداد لاکھوں میں ہے اور تقریبا ہر چھوٹا بڑا سیکٹران افغانوں کا مسکن ہے۔ ذرائع نے یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ سینکڑوں کی تعداد میں افغانی خواتین نے پاکستان کے اعلی بیورو کریٹس اور اہم شخصیات سے شادیاں کر کے باقاعدہ شہریت حاصل کر رکھی ہے جبکہ بعض افغان باشندے اتنے با اثر اور پاور فل ہیں کہ مقامی پولیس تھی انہیں ہاتھ ڈالنے سے کتراتی ہے اس کے علاوہ متعدد افغان باشندوں نے تو اسلام آباد سمیت بڑے شہروں میں جائید ایں خرید رکھی ہیں، وزارت داخلہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر داخلہ محسن نقوی افغانیوں کے انخلا کے معاملے پر بہت سنجیدہ ہیں اور اس حوالے سے متعلقہ اداروں کی جانب سے انہیں بریفنگ بھی دی جا چکی ہیں، جلدی پالیسی کا آغاز ہوگا۔