بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ساڑھے سات لاکھ پاسپورٹ التوا کاشکار،عمرہ حج پرجانے والوں کے لیے مشکلات

اسلام آباد (صغیر چوہدری ایڈیٹر رپورٹنگ / انوسٹی گیشن ) پاسپورٹ کا بیک لاگ ساڑھے 7 لاکھ سے تجاوز کر گیا، عام شہریوں کے لیےپاسپورٹ کا حصول تقریباً ناممکن ہو گیا ۔ عمرہ اور حج کے خواہش مند اور اور سیز پاکستانیوں کے لئے بھی پاسپورٹ نا پید ہو گیا۔ روز نامہ ممتاز کو ملنے والی معلومات کے مطابق پاسپورٹ کے حصول میں تاخیر کی سب سے بڑی وجہ اس میں استعمال ہونے والا لیمینیشن پیپر ہے جو آئے روز ختم ہو جاتا ہے کیونکہ یہ پیپر فرانس سے امپورٹ کیا جاتا ہے جسکی ادائیگی ڈالرز میں کی جاتی ہے، ذرائع کے مطابق ڈالر کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے لیمنیشن فراہم کرنے والی فرم ڈالر کی موجودہ ویلیو کے مطابق ریٹس کا تقاضا کر رہی ہے اور آئے روز سپلائی بند کردی جاتی ہے جسکا براہ راست نقصان پاسپورٹ حاصل کرنے والوں کو ہورہاہے جبکہ لیمینیشن پیپر کا ٹینڈر تین سال کے لئے ہوتا ہے اس حوالے سے پاسپورٹ حکام فرانس کا وزٹ بھی کر چکے ہیں لیکن بیک لاگ تا حال آؤٹ آف کنٹرول ہے۔ پروڈکشن رپورٹ کے مطابق پاسپورٹ کو تین کیٹیگری میں تقسیم کیا گیا ہے پہلی کیفگر ی ناریل دوسری ارجنٹ اور تیسری فاسٹ ٹریک پر مشتمل ہے اور نارمل پاسپورٹ بیک لاگ ساڑھے سات ہزار سے زائد ہے جبکہ ارجنٹ اپلائی کئے گئے پاسپورٹ کا بیک لاگ 2 لاکھ سے تجاوز کر چکا ہے۔ عام شہریوں کے پاسپورٹ 4 ماہ سے بھی زائد تعطل کا شکار ہیں۔ ذرائع کے مطابق صرف اعلی ٰسفارش کے حامل افراد ہی پاسپورٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہورہے ہیں ، دوسری جانب ایجنٹ مافیا بھی اس صورت خوب مستفید ہورہا ہے اور 10 ہزار سے 50 ہزار تک متاثرہ شہریوں سے وصول کرنے کی اطلاعات ہیں جبکہ اس بحرانی کیفیت کی تمام تر ذمہ داری پاسپورٹ حکام کی ناقص حکمت عملی اور ناتجربہ کاری ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یومیہ 16 ہزار پاسپورٹ پرنٹ کرنے کی گنجائش ہےلیکن روزانہ کی بنیاد پر پاسپورٹ دفاتر کو 50 ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہو رہی ہیں جو کہ اس کی گنجائش سے دو گنا زیادہ ہیں، ذرائع نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر صورت اسی طرح برقرار رہی تو پھر حج کے خواہش مند حضرات شدید مشکلات سے دو چار ہونا پڑ سکتا ہے۔