لاہور:صدر آصف علی زرداری نے کہا ہےکہ ایگروفارم، ایگرو انڈسٹری مستقبل ہے، کچھ دوستوں کوسمجھ نہیں آتی، وہ انکم ٹیکس لگانے جارہے ہیں۔
پروفیسر وارث میر میموریل سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت کا کہنا تھا کہ ایگروفارم، ایگرو انڈسٹری مستقبل ہے، بڑے زمینداروں پر انکم ٹیکس لگےگا، آئی ایم ایف کی شرط ہے، ملک بنانے میں صرف مالیات نہیں اور چیزوں کی بھی اہمیت ہوتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ آزادی صحافت کے ساتھ ہیں، آج کل سوشل میڈیا کا دور ہے، دنیا کے سامنے اپنی بات رکھی جاسکتی ہے لیکن اس میں بھی گروپنگ نظر آرہی ہے،گروپ بنا کر کسی مقصدکے لئے ہونے والی آزادی صحافت کے خلاف ہیں، ان پر جتنی تنقید ہوئی شاید ہی کسی اور پر ہوئی ہو۔
صدر زرداری کا کہنا تھا کہ زندگی میں ہرقسم کی آزمائش آتی ہے اور ہر آزمائش کا سامنا کرنا ہے، آج محترمہ فاطمہ جناح کی ولادت کا دن ہے، ان کا ذکر کرنا بھی ضروری ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ دنیا کی مضبوط لابی مسلم دنیا میں تقسیم لانےکے لیے اپنی طرف سے پرسپشن بنانا چاہتی ہے، ایمان ہے جانا اس دن ہے جب مولا لے جائےگا۔
صدرمملکت نے کہا کہ آزادی صحافت کے ساتھ ہوں، آج سوشل میڈیا کا دور ہے ہر بات دنیا کے سامنے رکھ سکتے ہیں تاہم سوشل میڈیا میں بھی گروپنگ نظر آتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمارا ایمان ہے جانا اس دن ہے جب مولا کو لے جانا ہے، زندگی میں ہر کسی پر آزمائش آتی ہے اور ہر آزمائش کا سامنا کرنا ہے۔
انھوں نے یہ بھی کہا کہ میں ٹی وی نہیں دیکھتا ٹی وی میں میری غیبت ہوتی ہے جسے اپنے لیے ثواب سمجھتا ہوں، جتنی تنقید مجھ پر ہوئی کسی اور پر نہیں ہوئی۔
ایگرو انڈسٹری مستقبل ہے،کچھ دوستوں کو سمجھ نہیں آتی، انکم ٹیکس لگانے جارہے ہیں، صدر زرداری








